Skip to main content

siratuljannah.site

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

تعارف

بانی و مہتمم مدرسہ

قاری عبدالرشید ارشد پتافی۔

1976ء میں سات سال کی عمر میں مدرسہ شمس العلوم بستی مولویاں (رحیم یار خان) میں حافظ غلام رسول صاحبؒ سے بغدادی قاعدہ کے ذریعے تعلیم کا آغاز کرنے کے بعد مختلف مدارس سے ہوتے ہوئے سید مختار احمد شاہ صاحب سے حفظِ قرآن مکمل کیا، جس کے بعد 1982-83ء میں حضرت مولانا قاری عظیم بخش صاحب کے پاس گردان کی اور اس دوران تاج القراء مولانا قاری محمد عبداللہ رحیمی صاحب اور مولانا قاری اہل اللہ رحیمی صاحب کو دو دو مرتبہ امتحان دینے کا شرف حاصل ہوا، پھر گردان کی تکمیل پر قاری عظیم بخش صاحب خود ساتھ لے جا کر ملتان میں مولانا قاری محمد طاہر رحیمی صاحب کے ہاں داخل کروایا جہاں سے تصحیحِ قراءت کے بعد قاری عظیم بخش صاحب کے حکم پر 1984ء میں قصبہ راجن پور کلاں سے تدریس کی شروعات کی اور ایک سال بعد حضرت کے حکم پر جامعہ مدنیہ فاروق اعظم (رحیم یار خان) میں حضرت قاری حماد اللہ شفیق صاحبؒ کے پاس چار سال بطور مدرس خدمات سرانجام دیں، اس کے بعد 20 سال کا طویل عرصہ کراچی میں قرآن مجید کی خدمت میں گزارا جس میں 10 سال اسٹیل ٹاؤن (گلشنِ حدید) اور 10 سال طارق روڈ (ہِل پارک) کے قریب مدرسہ مدینۃ العلوم میں تدریس کی جہاں اکابرینِ امت کی آمد اور ان کے تعریفی تاثرات قیمتی اثاثے کے طور پر محفوظ رہے، بعد ازاں 2011ء سے 16 مئی 2019ء کے آخر تک قصبہ تاج گڑھ (رحیم یار خان) میں خدمت کے بعد بالآخر اللہ کے فضل و کرم سے 06 فروری 2021ء کو اپنے ذاتی ادارے “مدرسہ صراط الجنہ المعروف پتافی ہاؤس” کی بنیاد رکھی جس سے اب تک 100 سے زائد بچے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر 600 سے زائد طلباء مستفید ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے۔

 

کامیابیاں اور خدمات

42+ سالہ تدریسی تجربہ

قرآنِ کریم کی تعلیم و تدریس کے میدان میں 42 سال سے زائد کا وسیع اور مسلسل عملی تجربہ۔

حفاظ و قرّاء کی تربیت

طویل عرصے سے قرآنِ کریم کی تعلیم، حفظ، تلاوت اور درست ادائیگی کے ذریعے متعدد حفاظ و قرّاء کی علمی و عملی تربیت میں نمایاں کردار۔

سینکڑوں اساتذہ کی علمی تیاری

تدریسِ قرآن کے میدان میں ایسے سینکڑوں افراد کی تربیت و رہنمائی جنہوں نے آگے چل کر تدریسِ قرآن کی خدمت کو اپنا میدان بنایا۔

نسل در نسل تعلیمِ قرآن کی خدمت

اپنی زندگی کا بڑا حصہ تعلیمِ قرآن، اصلاحِ طلبہ اور دینی تربیت کے لیے وقف کرتے ہوئے مختلف ادوار میں آنے والی نسلوں تک قرآن کا علم منتقل کیا۔

اخلاص و استقامت کے ساتھ خدمتِ قرآن

طویل عرصے پر محیط تدریسی سفر میں قرآنِ کریم کی خدمت، طلبہ کی تربیت اور دینی تعلیم کے فروغ کو بنیادی ترجیح بنائے رکھا، اور اسی علمی روایت کو نئی نسل تک منتقل کرنے میں مسلسل کردار ادا کر رہے ہیں۔

ناظمِ اعلیٰ و نائب مہتمم

قارمحمد مسعود الرشید ۔

محمد مسعود الرشید مدرسہ صراط الجنہ کے نظامِ تعلیم و تربیت کو نئے عزائم، جدید تقاضوں اور معیارِ تعلیم کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ ان کی ترجیح تعداد نہیں بلکہ معیار ہے، اور ان کی کوشش ہے کہ ہر بچہ، خواہ غریب ہو یا صاحبِ حیثیت، یکساں توجہ، بہترین تعلیم اور اپنی صلاحیت کے مطابق آگے بڑھنے کا موقع حاصل کرے۔ادارے میں ماہانہ بزم کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے ذریعے بچوں کے اندر جھجھک اور خوف کم ہوا، انہیں مجمع کے سامنے اظہارِ خیال اور اپنی صلاحیت پیش کرنے کا حوصلہ ملا۔ اس کے ساتھ وقتاً فوقتاً طلبہ اور اساتذہ کے لیے تربیتی نشستوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں، جبکہ عشاء کے بعد بچوں کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اور تربیتی پیش رفت پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں۔ادارے کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس کی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا موجودگی قائم کی، فیس بک پیج سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ادارے کو متعارف کرایا اور والدین، معاونین اور متعلقین کے لیے واٹس ایپ گروپس قائم کرکے انہیں ادارے کی سرگرمیوں اور بچوں کی پیش رفت سے باقاعدگی سے باخبر رکھنے کا نظام بنایا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ادارے کا تعارف وسیع حلقے تک پہنچا اور لوگوں کو ادارے کے حقیقی تعلیمی و تربیتی کام سے آگاہی حاصل ہوئی۔انتظامی طور پر داخلہ و اخراج، طلبہ کے نظم و ضبط اور تعلیمی معاملات کی نگرانی بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ جامع مسجد میں جمعہ کی امامت و خطابت کے ساتھ طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کا سلسلہ بھی جاری رکھتے ہیں۔بچوں کے مستقبل کے لیے ان کی فکر محض انتظامی ذمہ داری تک محدود نہیں۔ ضرورت پڑنے پر اپنی استطاعت اور ذاتی وسائل سے بھی مستحق اور باصلاحیت بچوں، خصوصاً حفاظِ قرآن، کے بہتر تعلیمی مستقبل کے لیے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک کسی بچے کی صلاحیت کو وسائل کی کمی کے باعث رک جانا قابلِ قبول نہیں۔ان کی مجموعی جدوجہد کا مقصد ایسا ادارہ تشکیل دینا ہے جہاں قرآن سے کردار، تعلیم سے شعور، ٹیکنالوجی سے صلاحیت، تربیت سے خود اعتمادی اور خدمت سے قیادت پیدا ہو—اور آج کا طالب علم کل اپنے معاشرے اور دنیا کے لیے ایک باکردار، باصلاحیت اور ذمہ دار قائد بن کر سامنے آئے۔

کامیابیاں اور خدمات

 اعلیٰ تعلیم کا سفر

آپ دینی تعلیم کے لحاظ سے درس نظامی کا سفر جاری ہے اور عصری تعلیم کے لحاظ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس وقت بی ایس اسلامک اسٹڈیز زیرِ تعلیم۔

 

 دینی و عصری تعلیم کا عملیامتزاج

دینی تعلیم، عصری علوم، اخلاقی تربیت اور جدید تعلیمی تقاضوں کو یکجا کرنے کے لیے عملی تعلیمی نظام کی تشکیل میں سرگرم کردار۔

نسلِ نو کی تعلیم و تربیت

طلبہ کی قرآن فہمی، بنیادی دینی تعلیم، اخلاق و آداب اور تعلیمی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے تدریسی و تربیتی سرگرمیوں کی نگرانی اور معاونت۔

ادارہ جاتی نظم و انتظام میں عملی کردار

مدرسہ صراط الجنہ کے انتظامی و تعلیمی امور، اساتذہ کی نگرانی، طلبہ کے نظم، تعلیمی منصوبہ بندی اور ادارے کی ترقی کے مختلف شعبوں میں فعال ذمہ داری۔

جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی وژن

نوجوانوں میں علمی اعتماد، عصری مہارتوں، کمپیوٹر و ٹیکنالوجی سے شناسائی اور معاشرے کی مثبت تعمیر کے لیے جدید اور متوازن تعلیمی وژن کو فروغ دینے کی کوشش۔

اکابرین کے تاثرات

Certificate Display 1 Certificate Display 2 Certificate Display 3

امتحانی رپورٹس

قاری عبدالرشید ارشد پتافی صاحب کی   تعلیمی و امتحانی رپورٹ

مختصر احوال

مدرسہ صراط الجنۃ کا آغاز 6 فروری 2021ء کو ایک ایسے خطے میں ہوا جہاں دینی و عصری تعلیم، فکری رہنمائی اور اصلاح و تربیت کے میدان میں ایک مؤثر دینی مرکز کی شدید ضرورت تھی۔ یہ ایک پسماندہ اور محروم علاقہ تھا، جہاں بڑی آبادی دینی شعور اور معیاری تعلیم کی سہولیات سے محروم قیام کے چند ہی ماہ بعد، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے باقاعدہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوا اور آج یہ ادارہ تعلیم، تربیت، دعوت اور خدمت کے مختلف میدانوں میں اپنی استطاعت کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ ادارے کی تعمیر و توسیع کا سفر بھی مسلسل جاری ہے

مدرسہ صراط الجنۃ کا مقصد محض ایک تعلیمی ادارہ قائم کرنا نہیں، بلکہ ایسا جامع مرکزِ علم و اصلاح تشکیل دینا ہے جہاں قرآن و سنت کی تعلیم کے ساتھ نسلِ نو کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت ہو، معاشرے کے محروم طبقات تک خیر پہنچے، اور دین کے مختلف شعبوں کو ایک منظم پلیٹ فارم میسر آئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سمت میں پیش رفت جاری ہے؛ تعلیم کے ساتھ دعوت و اصلاح اور خدمتِ خلق کے کام بھی فروغ پا رہے ہیں، جبکہ مستقبل میں بالخصوص بنات کی دینی و تعلیمی تربیت اور دیگر ضروری شعبہ ہائے دین کو مزید وسعت دینے کا عزم ہے۔

ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ مدرسہ صراط الجنۃ کے اس سفر کا حصہ بنیں۔ ہماری ویب سائٹ پر ادارے کے تعلیمی نظام، شعبہ جات، نصاب، سرگرمیوں، منصوبوں، تعمیر و ترقی، دعوتی و رفاہی خدمات اور دیگر متعلقہ معلومات تفصیل کے ساتھ اپنے اپنے صفحات پر موجود ہیں۔

یہ سفر صرف ایک ادارے کی تعمیر کا سفر نہیں؛ یہ ایک علاقے کی فکری و اخلاقی بیداری، ایک نسل کی تعمیر اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل کی کوشش ہے۔

تشریف لائیے، ہمیں جانیے، ہمارے کام کو دیکھیے اور اس خیر کے سفر میں اپنا حصہ شامل کیجیے۔