Skip to main content

siratuljannah.site

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مدرسے کی قیادت

بانی و مہتمم مدرسہ
بانی و مہتمم مدرسہ قاری عبدالرشید ارشد پتافی۔
ناظمِ اعلیٰ و نائب مہتمم
ناظمِ اعلیٰ و نائب مہتمم قاری محمد مسعود الرشید ۔

مدرسے کا تعارفی ویڈیو

ہمارا وژن

قرآن سے بصیرت، تعلیم سے تربیت، تربیت سے کردار، کردار سے عمل، اور عمل سے خدمت۔ہم اپنے طلبہ کو قرآن کی تعلیمات سے روشناس کراتے ہیں تاکہ ان کے اندر فہمِ دین، سنت کی محبت، اعمال کی پابندی اور صالح دینی مزاج پروان چڑھے۔ ہماری تربیت کا مقصدایسے باکردار افراد تیار کرنا ہے جو اپنے علم کو عملی زندگی میں نافذ کریں، اپنے کردار سے خیر کو فروغ دیں اور خدمت کے جذبے سے اپنے معاشرے کے لیے نفع بخش ثابت ہوں۔ہماری منزل: ایسا طالب علم جو قرآن سے سیکھے کر زندگی میں اسے اپنائے ، عمل کرے اور معاشرے میں خیر بانٹے

ہمارا مشن

ہمارا مقصد: تعلیم بھی، تربیت بھی!

ہمارے نزدیک تعلیم کا اصل مقصد صرف معلومات کا حصول نہیں، بلکہ ایمان، اخلاق اور عملی تربيت کے ذریعے بہترین انسان بنانا ہے۔ ہم ایک ایسے دعوتی و اصلاحی ماحول اور نگران نصاب کے تحت طلبہ کی متوازن شخصیت بناتے ہیں تاکہ علم ان کے عمل اور کردار میں نظر ائے۔

 

ہمارا وژن
قرآن
قرآن سے تعلیم
تعلیم
تعلیم سے تربیت
تربیت
تربیت سے کردار
کردار
کردار سے عمل
عمل
عمل سے خدمت
مستفید ہونے والے طلبہ
0 +
طلباء کرام
0 +
طالبات
0 +
کُل طلباء
0 +
معلم، معلمات اور دیگر اسٹاف
0 +

نماز کے اوقات

لوڈ ہو رہا ہے...


فجر --:--
طلوع --:--
زوال --:--
عصر --:--
غروب --:--
عشاء --:--

دینی مسائل و معلومات

اگر آپ کو کسی دینی یا شرعی مسئلے کے بارے میں کوئی سوال درپیش ہے، تو بلا جھجھک ہم سے پوچھیں۔

اہم مسنون دعائیں

سوتے وقت پڑھنے کی دعا
جب سونے کا ارادہ کرے تو وضو کر لے اور اپنے بستر کو تین بار جھاڑ لے، پھر داہنی (سیدھی) کروٹ پر لیٹ کر سر کے نیچے داہنا (سیدھا) ہاتھ رکھ کر تین بار یہ پڑھے
اَللّٰهُمَّ قِنِیْ عَذَابَكَ یَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَكَ.
ترجمہ:
اے خدا! مجھے اپنے عذاب سے بچائیو جس روز تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا۔
کھانا کھانے سے پہلے کی دعا
جب کھانا شروع کرے تو یہ پڑھے
بِسْمِ اللّٰهِ وَعَلٰی بَرَكَةِ اللّٰهِ
ترجمہ:
میں نے اللہ کے نام سے اور اللہ کی برکت پر کھانا شروع کیا۔
کھانے کے بعد کی دعا
جب کھانا کھا چکے تو یہ پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
ترجمہ:
سب تعریفیں خدا کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور مسلمان بنایا۔
بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا
جب پاخانہ (یعنی بیت الخلاء) جائے تو داخل ہونے سے پہلے بِسْمِ الله کہے اور یہ پڑھے
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ
ترجمہ:
اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتاہوں، خبیث جنوں سے مرد ہو یا عورت۔
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا
جب پاخانہ (یعنی بیت الخلاء) سے نکلے تو غُفْرَانَكَ کہے، اور یہ پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَذْھَبَ عَنِّی الْأَذٰى وَعَافَانِیْ
ترجمہ:
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھ سے ایذادینے والی چیز دور کی، اور مجھے چین دیا۔
گھر سے نکلتے وقت پڑھی جانے والی دعا
جب گھر سے نکلے تو یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ
ترجمہ:
میں اللہ کا نام لے کر نکلا، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، گناہوں سے بچنے اور عبادت کرنے کی طاقت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

عقیدہ ختمِ نبوت و عظمتِ مصطفیٰ ﷺ

کلمہ طیبہ
ایمان کی بنیادی شہادت اور توحید و رسالت کا اقرار
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ
ترجمہ:
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے سچے رسول ہیں۔
(القرآن الکریم / صحیح البخاری)
عقیدہ ختمِ نبوت (قرآن پاک)
اللہ تعالیٰ کا قرآنِ مجید میں حضرت محمد ﷺ کے خاتم النبیین ہونے کا اعلان
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلٰكِن رَّسُولَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ
ترجمہ:
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، بلکہ وہ اللہ کے رسول اور تمام انبیاء کے ختم کرنے والے (آخری نبی) ہیں۔
(سورۃ الأحزاب، آیت: 40)

زکوٰۃ کی اہمیت

اسلام کا تیسرا رکن زکوٰۃ اسلام کا تیسرا رکن ہے، جو ہر اس صاحبِ نصاب مسلمان پر فرض ہے جو اس کے مقررہ معیار (نصاب) پر پورا اترتا ہو۔

سماجی توازن کا فروغ زکوٰۃ امیروں اور غریبوں کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، جس سے معاشرے میں مالیاتی توازن برقرار رہتا ہے۔

مال کی پاکیزگی زکوٰۃ آپ کے مال کو پاک کرتی ہے اور اس میں برکت لانے کا باعث بنتی ہے۔

اپنا زکوٰۃ خود معلوم کریں

ہماری آسان حساب کتاب کی سہولت (کیلیولیٹر) کے ذریعے جانیں کہ آپ پر کتنی زکوٰۃ واجب الادا ہے۔

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس

مدرسے کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں