Skip to main content

siratuljannah.site

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ہمارے ترقیاتی و فلاحی منصوبے

تعلیم، تربیت اور خدمتِ خلق — ایک جامع مستقبل کی تعمیر

مدرسہ صراط الجنہ کا وژن صرف تعلیمِ قرآن تک محدود نہیں، بلکہ قرآن کی روشنی میں ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں تعلیم، تربیت، صحت، صاف پانی اور جدید ہنر سب کے لیے میسر ہوں۔ اسی وژن کی تکمیل کے لیے ادارہ ایک جامع ترقیاتی منصوبے پر کام کر رہا ہے، جس میں درج ذیل اہم منصوبے شامل ہیں:

پانچ منزلہ تعلیمی و رہائشی عمارت

تخمینی لاگت: تقریباً 14 تا 15 کروڑ روپے

مدرسہ صراط الجنہ کے طلبہ کی بہتر تعلیم، رہائش اور تربیت کے لیے ایک پانچ منزلہ جدید عمارت زیرِ تعمیر ہے، جس کی بنیادیں الحمدللہ مکمل ہو چکی ہیں۔اس عمارت میں طلبہ کے لیے الگ الگ تعلیمی شعبہ جات اور درسگاہیں، رہائشی سہولیات، کشادہ کلاس رومز، بڑے ہال نما کمرے، والدین سے ملاقات اور میٹنگز کے لیے مہمان خانہ و میٹنگ ہال، جدید طرز کا باورچی خانہ، وضو اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہوں گی۔یہ عمارت اس انداز سے ڈیزائن کی جا رہی ہے کہ طلبہ کو ایک ہی تعلیمی ماحول میں رہائش، تعلیم، کھانے اور تربیت کی جامع سہولت حاصل ہو، تاکہ ان کی دینی و عصری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق و کردار بھی پروان چڑھے۔یہ صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ قرآن کے علم، کردار اور خدمت کے لیے ایک نسل کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔

مفت واٹر فلٹریشن پلانٹ

تخمینی لاگت: 15 تا 20 لاکھ روپے

اہلِ علاقہ کے لیے ایک جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ قائم کیا جائے گا، جہاں روزانہ سینکڑوں خاندانوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے کے عوام کو بنیادی صحت کی ایک اہم ضرورت بلا معاوضہ فراہم کرنا ہے۔

زیادہ نہیں، تھوڑا حصہ ڈالیں

Soneri Bank
Account Number
20009402196
Account Holder Name
Sraat Ul Jannah

 فری آئی ٹی سینٹر و کمپیوٹر لیب

تخمینی لاگت: 5 تا 10 لاکھ روپے

ادارے میں 30 تا 40 طلبہ کی گنجائش پر مشتمل ایک جدید فری آئی ٹی سینٹر اور کمپیوٹر لیب قائم کی جائے گی۔ یہاں کمپیوٹر، آئی ٹی، ڈیجیٹل اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کے مختلف کورسز کروائے جائیں گے۔مستحق اور غریب طلبہ کو اسکالرشپ کی بنیاد پر مفت تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ مدرسہ صراط الجنہ کے طلبہ بھی ان جدید تعلیمی سہولیات سے استفادہ کریں گے۔

24 گھنٹے ایمبولینس سروس

تخمینی لاگت: تقریباً 25 تا 30 لاکھ روپے

علاقے کے عوام کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ایمبولینس سروس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تاکہ حادثات، طبی ہنگامی حالات اور ضرورت کے وقت مستحق افراد کو بروقت طبی مرکز تک پہنچانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

مفت ڈسپنسری

ابتدائی تخمینی لاگت: 5 تا 8 لاکھ روپے

ایمبولینس سروس کے ساتھ ایک مفت ڈسپنسری بھی قائم کی جائے گی، جہاں مستحق افراد کے لیے بنیادی طبی معائنہ، ضروری ادویات اور ابتدائی طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

ہمارا عزم

ہم ایک ایسے ادارے کی تعمیر چاہتے ہیں جہاں قرآن سے کردار، تعلیم سے ہنر، صحت سے خدمت اور خدمتِ خلق سے معاشرے کی تعمیر ہو۔

یہ تمام منصوبے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہلِ خیر کے تعاون سے پایۂ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ ہمارا یقین ہے کہ آج کی ایک درست سرمایہ کاری، آنے والی نسلوں کے لیے علم، کردار اور خدمت کا مستقل ذریعہ بن سکتی ہے

زیادہ نہیں، تھوڑا حصہ ڈالیں

Soneri Bank
Account Number
20009402196
Account Holder Name
Sraat Ul Jannah