شعبہ مطبخ
صحت بخش غذا، باقاعدہ نظم اور خدمت کا اہتمام
مطبخِ مدرسہ صراط الجنہ میں مقیم طلبہ، اساتذہ اور آنے والے مہمانوں کے لیے روزانہ باقاعدگی کے ساتھ کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ مدرسے میں تقریباً 80 طلبۂ کرام مسافر ہیں، جبکہ اساتذہ اور مہمانوں کی آمد و رفت کو شامل کرتے ہوئے روزانہ تقریباً 100 افراد کے لیے کھانا تیار کیا جاتا ہے۔طلبہ کو تازہ روٹیاں فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ صبح کے وقت ناشتہ میں چائے کا اہتمام ہوتا ہے۔ دن کے کھانے میں سالن اور دیگر غذائی اشیاء باقاعدہ ہفتہ وار ترتیب کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔
متوازن ہفتہ وار مینو
طلبہ کی صحت اور غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ وار مینو میں مختلف اقسام کی غذائیں شامل کی جاتی ہیں، مثلاً
دو دن دال-
دو دن سبزی-
ایک دن مرغی-
چاول، چنے یا دیگر متبادل غذائیں-
تازہ روٹیاں اور حسبِ ضرورت دیگر غذائی اشیاء-
اس طرح کوشش کی جاتی ہے کہ بچوں کو سادہ، متوازن اور صحت بخش غذا باقاعدگی کے ساتھ فراہم کی جائے۔
ماہانہ و سالانہ اخراجات
مطبخ کے لیے تقریباً 80 سے 90 ہزار روپے ماہانہ راشن پر خرچ ہوتے ہیں،یعنی مطبخ کے لیے تقریباً 9 سے 10 لاکھ روپے سالانہ کے اخراجات درکار ہوتے ہیں۔مطبخ کے انتظام کے لیے مستقل باورچی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، جو روزانہ کی ضروریات، کھانے کی تیاری اور مطبخ کے معمولات کو باقاعدہ نظم کے ساتھ مکمل کرتے ہیں۔