شعبہ تعمیرات
تعمیرات و توسیعِ ادارہ
عمارت نہیں، معیار ہماری پہلی ترجیح ہے
مدرسہ صراط الجنۃ میں ہماری بنیادی ترجیح صرف ایک بڑی اور شاندار عمارت تعمیر کرنا نہیں، بلکہ ایسی نسل تیار کرنا ہے جو علم، عمل، اخلاق، کردار اور شعور کے اعتبار سے مضبوط ہو۔اسی مقصد کے تحت ہم نے اپنے وسائل اور توجہ کا بڑا حصہ تعلیم، تربیت، طلبہ کے معیار اور تعلیمی نظام کی بہتری پر مرکوز رکھا ہے۔ تعمیرات بھی ہماری ضرورت اور منصوبے کا اہم حصہ ہیں، تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ عمارت ایک ذریعہ ہے اور تعلیم و تربیت اصل مقصد۔اسی لیے تعمیراتی مراحل وسائل کی دستیابی کے مطابق بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ الحمدللہ تعلیمی و تربیتی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔
موجودہ تعمیراتی پیش رفت
الحمدللہ ادارے کی تعمیرات جاری ہیں اور مختلف مراحل میں کام مکمل بھی ہو چکا ہے۔
جامع مسجد باب الجنۃ
ادارے کی جامع مسجد “مسجد باب الجنۃ” دو منزلہ منصوبے کے طور پر تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ صرف مدرسے کی مسجد نہیں بلکہ علاقے کی جامع مسجد کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔مسجد کے تعمیراتی کام میں متعدد مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بالائی منزل کی تعمیر، پتھر، ٹائلز، سیلنگ اور دیگر کام شامل ہیں۔
تاہم مسجد کے حوالے سے مزید اہم کام ابھی باقی ہیں، بالخصوص:
– مسجد کی مکمل تزئین و تکمیل
– ٹائلز و پتھر کے باقی ماندہ کام
– ایلومینیم کی کھڑکیاں و دیگر متعلقہ کام
– مسجد کا صحن
– چار دیواری
– دیگر ضروری تکمیلی و برقی کام
موجودہ اندازے کے مطابق مسجد کے باقی ماندہ تعمیراتی و تکمیلی کام کے لیے تقریباً 1.5 سے 2 کروڑ روپے مزید درکار ہو سکتے ہیں۔
مدرسے کی پانچ منزلہ عمارت — مستقبل کا منصوبہ
ادارے کے مستقبل کے لیے ایک وسیع پانچ منزلہ تعلیمی و انتظامی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد مدرسے کے تمام شعبہ جات کو ایک منظم، معیاری اور مستقل تعلیمی ڈھانچے میں لانا ہے۔
اس منصوبے میں تقریباً دس تعلیمی درسگاہوں/کلاس رومز سمیت مختلف ضروری شعبہ جات کے قیام کی گنجائش رکھی جائے گی۔
مجوزہ عمارت میں:
– طلبہ کے لیے جدید و کشادہ تعلیمی کلاس رومز
– مختلف دینی و عصری شعبہ جات
– انتظامی و تعلیمی دفاتر
– دفترِ اہتمام اور متعلقہ شعبہ جات
– اساتذہ و انتظامیہ کے لیے دفاتر
– دور دراز سے آنے والے مہمانانِ کرام کے لیے رہائشی کمرے
– مہمان خانہ
– بڑے میٹنگ و تربیتی ہال
– طلبہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے لیے ہالز
– جدید اور منظم مطبخ
– ہر منزل پر طلبہ کی ضروریات کے مطابق الگ بیت الخلاء
– ضروری کچن و معاون سہولیات
شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس عمارت کا بنیادی مقصد صرف جگہ بڑھانا نہیں بلکہ تعلیم، تربیت، انتظام اور رہائش کے پورے نظام کو ایک مربوط اور معیاری انداز میں منظم کرنا ہے۔
ایک طویل مدتی تعلیمی سرمایہ
اس مکمل پانچ منزلہ منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر تقریباً 15 سے 20 کروڑ روپے تک کے اخراجات کا اندازہ ہے۔ حتمی لاگت تعمیراتی نقشہ، ڈیزائن، میٹریل اور مرحلہ وار تعمیر کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہے۔۔
الحمدللہ کام جاری ہے، رفتار وسائل کے مطابق ہے، اور منزل ایک ایسے ادارے کا قیام ہے جہاں معیاری دینی و عصری تعلیم، مؤثر تربیت اور کردار سازی کو بنیادی حیثیت حاصل ہو۔
آپ اس تعمیرِ علم و کردار کے سفر میں اپنا حصہ شامل کیجیے۔
جزاک اللہ خیرا
۔
مسجد کا مجوزہ ماڈل
پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے